بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Tuesday, 24 November 2026 | پاکستان: 15 جمادی الثانی 1448

اسلام آباد ہائی کورٹ نے متنازع ٹوئٹ کیس:سپیشل پراسیکیوٹر کی مہلت کی استدعا منظور

Tuesday, 14 February, 2023

اسلام آباد ہائی کورٹ نے متنازع ٹوئٹ کیس میں اعظم سواتی کے ٹرائل سے متعلق اسپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی کی مہلت کی استدعا منظور کر لی۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں متنازع ٹوئٹ کیس میں اعظم سواتی کی ضمانت منسوخی کی ایف آئی اے کی درخواست پر چیف جسٹس عامر فاروق نیسماعت کی۔دورانِ سماعت اعظم سواتی عدالتِ عالیہ میں پیش ہوئے۔اسپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اعظم سواتی نے دوبارہ اداروں سے متعلق متنازع گفتگو کی ہے۔اسپیشل پراسیکیوٹر نے متنازع گفتگو کے ٹرانسکرپٹ کا کچھ حصہ عدالت میں پڑھ کر سنایا۔عدالت نے اسپیشل پراسیکیوٹر سے سوال کیا کہ ٹرائل کس اسٹیج پر ہے؟اسپیشل پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ اعظم سواتی پر ابھی چارج فریم ہونا ہے، وہ ضمانت کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔عدالت نے انہیں ہدایت کی کہ آپ اس طرف ابھی نہ جائیں، ٹرائل جلد مکمل کرانے پر فوکس کریں۔اسپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے استدعا کی کہ مختصر سی تاریخ دے دیں، ٹرائل سے متعلق عدالت کو آگاہ کروں گا۔عدالت نے اعظم سواتی کے ٹرائل سے متعلق اسپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی کی مہلت کی استدعا منظور کر لی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *