بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 36.9°C
Friday, 10 July 2026 | پاکستان: 25 محرم 1448

اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہ میں اضافے پر ترجمان کی وضاحت

Thursday, 3 July, 2025

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی تنخواہ میں اضافے کے معاملے پر ترجمان قومی اسمبلی کی وضاحت سامنے آ گئی۔ ترجمان قومی اسمبلی نے بتایا کہ اسپیکر کی تنخواہ میں اضافے کی سمری وزارتِ پارلیمانی امور تیار کرتی ہے۔
قومی اسمبلی کے ترجمان کے مطابق سمری کا تعلق نہ اسپیکر کے آفس سے ہے، نہ ہی قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کا اس معاملے میں عمل دخل ہوتا ہے۔
ترجمان قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ اسپیکر کی تنخواہ میں اضافے کی سمری وزارتِ پارلیمانی امور نے بھجوائی تھی، جبکہ اضافے کی وفاقی کابینہ نے منظوری دی تھی۔
قومی اسمبلی کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد تنخواہ میں اضافے کا نوٹیفکیشن وزارتِ پارلیمانی امور نے جاری کیا تھا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *