بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Tuesday, 21 July 2026 | پاکستان: 7 صفر 1448

اسپیکر کی کرسی کسی اور ادارے کی ترجمان نہیں، محمود اچکزئی

Monday, 7 April, 2025

اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کی کرسی کسی اور ادارے کی ترجمان نہیں۔اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں محمود اچکزئی نے کہا کہ جنید اکبر ایمانداری سے بات کررہا تھا۔ ایاز صادق نے جنید اکبر کو کہا کہ سکیورٹی میٹنگ میں یہ بات کرنا چاہیے تھی۔
محمود اچکزئی نے مزید کہا کہ اسپیکر نے کہا سکیورٹی میٹنگ میں آپ لوگ نہیں آئے، ہم کیوں آتے؟ ملکی سیکیورٹی عزیز تھی تو آپ پورے پارلیمان کو بلاتے۔ ان کیمرا میٹنگ کا کیا مقصد تھا؟ انہوں نے کہا کہ کوئی شریف انسان یہ بول دے کہ پاکستان میں انتخابات شفاف ہوئے ہیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *