بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Tuesday, 10 November 2026 | پاکستان: 1 جمادی الثانی 1448

الیکشن کے معاملے پر ازخود نوٹس بنتا ہی نہیں تھا، اعظم نذیر تارڑ

Friday, 24 February, 2023

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ الیکشن کے معاملے پر ازخود نوٹس بنتا ہی نہیں تھا، پھر محمود ڈوگر کیس کی سماعت کے دوران ازخود نوٹس کی سفارش کی گئی، جب کہ محمود ڈوگر کا کیس غیر متعلقہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ دو اسمبلیاں ایک ایسے شخص کی انا کی بھینٹ چڑھ گئیں جو ان اسمبلیوں کا رکن بھی نہِیں تھا۔وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ ایک جج کے بارے میں آڈیو لیکس آئیں، پھر ملک کی چھ بار کونسلوں نے کہا ہے کہ ان آڈیو لیکس کی تحقیقات ہونی چاہییں، اس کے بعد ان کے اثاثوں کا ریفرنس بھی آگیا۔اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ایسے میں اس جج کے لیے مناسب یہی تھا کہ وہ ایسے مقدمات سے الگ ہوجائیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *