بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 24.6°C
Tuesday, 21 July 2026 | پاکستان: 8 صفر 1448

اپوزیشن چاہتی ہے وفاقی حکومت گرائی جائے، ہم گیم کامیاب نہیں ہونے دینگے: مراد علی شاہ

Monday, 31 March, 2025

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ اپوزیشن والے چاہتے ہیں وفاقی حکومت گرائی جائے مگر ہم انکی گیم کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔وزیراعلی سندھ سید مرادعلی شاہ نے اپنی رہائشگاہ واہڑ سیہون میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وفاق کو بھی پتہ ہے کہ وہ پیپلز پارٹی کی وجہ سے حکومت میں ہیں، ہم اگر ساتھ نہ دیں تو وفاقی حکومت گرجائے گی۔مراد علی شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی ووٹوں سے وفاقی حکومت کو گرابھی سکتی ہے، پیپلزپارٹی کے پاس وفاق میں اکثریت نہیں ہے، بلاول بھٹو جب وزیراعظم بنیں گے تب عوامی ووٹوں اور طاقت سے بنیں گے۔سندھ کے وزیراعلی کا مزیدکہنا تھا کہ بلاول بھٹو طاقتور وزیراعظم بنیں گے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *