بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 24.5°C
Tuesday, 21 July 2026 | پاکستان: 7 صفر 1448

ایک تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار روپے کی کمی

Wednesday, 14 June, 2023

کراچی: سونے کی عالمی اور مقامی قیمتوں میں بڑی کمی آگئی۔عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2 ڈالر کی کمی سے 1961 ڈالر کی سطح پر آگئی۔مقامی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کو ایک تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 4000 روپے اور 3430 روپے کی کمی واقع ہوئی۔کراچی حیدرآباد سکھر ملتان لاہور فیصل آباد راولپنڈی اسلام آباد پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت دو لاکھ 21 ہزار 500 روپے کی سطح پر آگئی ۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 89 ہزار 900 روپے کی سطح پر آگئی۔فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2650روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2271.94 روپے پر مستحکم رہی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *