بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Wednesday, 09 September 2026 | پاکستان: 28 ر بیع الاول 1448

بانی پی ٹی آئی کو دیے جانیوالے کھانے سے الٹیاں ہوئی ہیں ، علیمہ خان

Monday, 28 October, 2024

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی)کے بانء کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو دیے جانے والے کھانے سے الٹیاں ہوئی ہیں۔راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ بانء پی ٹی آئی سے مل کر صبر آ گیا ہے، انہوں نے بتایا کہ ان کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے سیل کی بجلی کاٹی گئی، ان کا اخبار، ٹی وی سب بند کر دیا گیا تھا۔علیمہ خان کا کہنا ہے کہ 3 ہفتے بعد بانی پی ٹی آئی کو ورزش کے لیے سائیکل دی گئی ہے۔واضح رہے کہ علیمہ خان، عظمی خان، بیرسٹر علی ظفر اور بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی۔اس کے علاوہ ایڈووکیٹ فیصل چوہدری، بیرسٹر شعیب شاہین اور علی محمد خان نے بھی جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *