اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے بانی کی ممکنہ فوجی حراست اور ٹرائل روکنے کی درخواست نمٹا دی۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے پی ٹی آئی کے بانی کی ممکنہ فوجی نظر بندی اور ٹرائل روکنے کی درخواست پر سماعت کی۔سماعت کے دوران جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال ڈوگل کے بیان پر درخواست نمٹا دی۔سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال ڈوگل نے عدالت کو بتایا کہ پی ٹی آئی کے بانی کے فوجی ٹرائل پر کوئی فیصلہ نہیں ہوا، اگر ایسا فیصلہ ہوا تو قانونی طریقہ کار اپنایا جائے گا۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ فوجی ٹرائل کا فیصلہ ہوا تو درخواست پہلے سول مجسٹریٹ کے پاس جائے گی۔جس کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے بانی کی درخواست نمٹا دی۔
پاکستان
جرائم
بانی پی ٹی آئی کی ممکنہ ملٹری ٹرائل روکنے کی درخواست نمٹا دی گئی
- by Daily Pakistan
- ستمبر 24, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 108 Views
- 2 ہفتے ago