برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ رانا ثنااللہ خان سے اہم ملاقات کی۔ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان اقتصادی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے پر گفتگو کی گئی، دہشت گردی کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اپنانے کے مختلف پہلوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام برطانیہ کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں، پاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لیے پرعزم ہے۔پاکستان میں برطانوی سرمایہ کاری کے فروغ اور نئی تجارتی راہوں پر غور کیا گیا، ملاقات میں ثقافتی تبادلوں اور عوامی روابط کے فروغ سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔
پاکستان
برطانوی ہائی کمشنر کی رانا ثنااللہ خان سے ملاقات، اقتصادی شراکت داری پر گفتگو
- by Daily Pakistan
- مارچ 20, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 72 Views
- 1 مہینہ ago