بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 30.1°C
Saturday, 18 July 2026 | پاکستان: 4 صفر 1448

بھارتی گلوکارہ رخسانہ بانو 27 سال کی عمر میں چل بسیں

Friday, 20 September, 2024

بھارتی ریاست اڑیسہ سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ رخسانہ بانو 27 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق نوجوان گلوکارہ ہسپتال میں زیر علاج تھیں جہاں وہ بدھ کی شب انتقال کر گئیں۔اسپتال کے حکام نے کہا ہے کہ اس کا علاج اسکرب ٹائفس کے لیے کیا جا رہا تھا، یہ بیماری بیکٹیریا کی وجہ سے ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکارہ کی موت کی حتمی وجہ فی الحال سامنے نہیں آئی۔دوسری جانب گلوکارہ کی والدہ اور بہن نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کی بیٹی کو مغربی اڑیسہ کے حریف گلوکار نے زہر دیا تھا۔اہل خانہ نے ملزمہ رخسانہ بانو کی شناخت ظاہر نہیں کی جسے 27 اگست کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اہل خانہ نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ بیٹی کو پہلے بھی دھمکیاں مل چکی ہیں۔گلوکارہ کی بہن روبی بانو کا کہنا ہے کہ 15 روز قبل شوٹنگ کے دوران جوس پینے سے بہن کی طبیعت بگڑ گئی تھی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *