بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 30.2°C
Sunday, 12 July 2026 | پاکستان: 27 محرم 1448

بیرسٹر سیف کی ہیلی کاپٹر کے ذریعے سوات آنے کی وضاحت

Thursday, 3 July, 2025

مشیرِ اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ سوات میں جو افسوس ناک سانحہ ہوا اس پر کارروائی کی گئی، افسران کو معطل کیا گیا، انکوائری کا نتیجہ آنے کے بعد جو واقعے کا ذمے دار ہو گا اس کے خلاف کارروائی ہو گی۔
یہ بات سوات میں مشیرِ اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کی بہت زیادہ بات کی جا رہی ہے کہ ہیلی کاپٹر کیوں نہیں پہنچا؟ ہم جس ہیلی کاپٹر میں سوات آئے، یہ چھوٹا ہیلی کاپٹر ہے، یہ ریسکیو ہیلی کاپٹر نہیں ہے۔
مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا کہ ریسکیو ہیلی کاپٹر ایک اسپیشلائزڈ آپریشن ہوتا ہے، ریسکیو ہیلی کاپٹر میں وہ ساز و سامان بھی ہوتا ہے، جس سے لوگوں کو بچایا جا سکے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *