بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 21.7°C
Sunday, 15 November 2026 | پاکستان: 6 جمادی الثانی 1448

بیلا روسی صدر کی آج پاکستان آمد ، اہم ملاقاتیں ، مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط شیڈول

Monday, 25 November, 2024

بیلا روس کے صد ر الیگزینڈر لوکا شینکو آج پاکستان پہنچیں گے، بیلا روس کے صدر کی صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں ہوں گی۔بیلاروس کا وفد پہلے ہی اسلام آباد پہنچ گیا ہے، بیلاروس کا وزارتی وفد وزیر خارجہ میکسم رائزنکوف کی قیادت میں اسلام آباد پہنچا، وفد کا استقبال وزیر داخلہ محسن نقوی اور ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ شفقت علی خان نے کیا۔بیلاروس میں پاکستان کے سفیر سجاد حیدر خان بھی وفد کے استقبال کے موقع پر موجود تھے، بیلاروس کے وفد میں وزیر خارجہ سمیت کل 8 وزرا شامل ہیں، بیلاروس کا وفد 68 افراد پر مشتمل ہے، وفد میں 43 تجارتی افراد شامل ہے۔وفد کے اس سرکاری دورے کے دوران پاکستان اور بیلاروس میں ٹریڈ روڈ میپ پر دستخط کیے جائیں گے، فریقین میں مختلف شعبوں میں 4 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی ہوں گے جن میں زراعت، تجارت، سائنس و ٹیکنالوجی، ادویات سازی شامل ہیں۔دونوں ملکوں میں مشترکہ طور پر الیکٹرک بسوں کی پیداوار کے منصوبے کو حتمی شکل دینے پر بھی غور ہو گا، زرعی مشینری اور ٹریکٹرز کی تیاری کی صنعت میں تعاون کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا جائیگا جبکہ تجارت، سرمایہ کاری، سکیورٹی و دفاعی تعاون، خطے و عالمی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہو گا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *