کھیل

تیسرا ٹی 20، بنگلادیش کا پاکستان کو 196 رنز کا ہدف

تیسرا ٹی 20، بنگلادیش کا پاکستان کو 196 رنز کا ہدف

بنگلادیش نے تیسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو 197 رنز کا ہدف دیا ہے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلادیش نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 196 رنز بنائے۔
بنگلادیش کے پرویز حسین نے 66 اور تنزید حسن نے 42 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی، پاکستان کے حسن علی اور عباس آفریدی نے 2،2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔تیسرے اور آخری ٹی 20 کا ٹاس قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے جیت کر مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
میچ میں پاکستان کی پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فاسٹ بولر حارث روف کی جگہ عباس آفریدی کو شامل کیا گیا ہے۔پاکستانی ٹیم میں صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، حسن نواز، سلمان علی آغا، شاداب خان، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، حسن علی، عباس آفریدی اور ابرار احمد شامل ہیں۔
بنگلا دیشی فائنل الیون میں تنزید حسن، لٹن داس، توحید ہردوئی، ذاکر علی، شمیم حسین، مہدی حسن مرزا، پرویز حسین، تنظیم حسن ثاقب، حسن محمود، خالد احمد اور رشاد حسین شامل ہیں۔
پاکستان کو بنگلا دیش کے خلاف ٹی 20 سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے