بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 24.4°C
Tuesday, 21 July 2026 | پاکستان: 7 صفر 1448

جعفر ایکسپریس حملہ،سکیورٹی فورسز کا دہشتگردوں کیخلاف آپریشن آخری مراحل میں داخل

Wednesday, 12 March, 2025

بولان میں جعفر ایکسپریس پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کا آپریشن آخری مراحل میں داخل ہوگیا، بڑی تعداد میں یرغمال بنائے گئے مسافروں کو بازیاب کروالیا گیا۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بڑی تعداد میں یرغمال مسافروں بشمول عورتوں اور بچوں کو بازیاب کروالیا گیا، بازیاب کروائے گئے بچوں اور خواتین کو انسانی شیلڈ کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا۔اس سے قبل عورتوں اور بچوں سمیت 190 یرغمالی رہا کروائے گئے اور 30 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا تھا۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ دہشت گرد افغانستان میں اپنے سہولت کاروں سے رابطے میں ہیں، خودکش بمباروں نے عورتوں اور بچوں کو ڈھال بنایا ہوا ہے، تین مختلف جگہوں پر یرغمال عورتوں اور بچوں کے ساتھ خودکش بمباروں کی موجودگی کی وجہ سے آپریشن میں احتیاط برتی جارہی ہے، بازیاب کروائے گئے 37 زخمیوں کو طبی امداد کیلیے روانہ کردیا گیا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *