بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Tuesday, 21 July 2026 | پاکستان: 7 صفر 1448

جماعت اسلامی کی عیدالاضحیٰ کے بعد الیکشن کی تجویز

Saturday, 29 April, 2023

لاہور: جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے عید الاضحیٰ کے بعد ملک بھر میں انتخابات کی تجویز دے دی۔جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں مرکزی یوتھ بورڈ سے اختتامی خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ ملک و قوم کی بہتری کے لیے ناگزیر ہے کہ سیاسی جماعتیں الیکشن تاریخ پر اتفاق رائے پیدا کریں، اسٹیک ہولڈر کی حیثیت سے عید الاضحی کے بعد قومی انتخابات کی تجویز دی۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی رویوں میں لچک پیدا کریں، دو دو قدم پیچھے ہٹیں تو ہی اتفاق رائے کی کوئی صورت نکل سکتی ہے، جماعت اسلامی کا واضع موقف ہے انتخابات پورے ملک میں ہوں۔سراج الحق نے کہا کہ عوام ہی ملک کے اصل وارث اور انہیں ہی فیصلے کا آخری اختیاردینا ہوگا، آئندہ الیکشن میں نوجوانوں کا کرادار کلیدی ہوگا، موجودہ بحران میں بہتری کی امید یوتھ سے ہی وابستہ ہے۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ قوم ایسی قیادت کا انتخاب کرے جو ملک کو امن و خوشحالی دے گی، جماعت اسلامی یوتھ کے ذریعے پولنگ بوتھ پر سرپرائز دے گے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *