پاکستان

حنیف عباسی کا عیدالاضحی پر 5 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان

حنیف عباسی کا عیدالاضحی پر 5 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان

وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے عیدالاضحی پر خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر نے کہا کہ عیدالاضحی پر 5 خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ ریلوے کی آمدن 83 ارب روپیتک پہنچ گئی ہے، رواں مالی سال 42 ارب روپے پسنجر سروسز سے، 29 ارب روپے فریٹ سروس سے اور 13 ارب دیگر ذرائع سے کمائے۔
ان کا کہنا تھا کہ ریلوے ملازمین کو پاکستان محکمہ ریلوے کی تنخواہیں خود دے رہا ہے، ریلوے میں 1413 نئی ویگنز تیار کی جا رہی ہیں۔
وفاقی وزیر ریلوے نے یہ بھی کہا کہ 15 جون کو لاہور سے نارووال کے لیے نئی ریل سروس کا آغاز ہو گا، 15 جون کو لاہور سے ملتان، سندھ اور بارڈر تک روس کے لیے فریٹ ٹرین روانہ ہوگی، ریکوڈک اور تھر کول کی ترسیل کیلیے ریلوے کو اپ لفٹ کرنا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ دنیا فریٹ ٹرینز سے آمدن حاصل کرتی ہے، ہم بھی آوٹ سورس کریں گے، وزیر اعظم شہباز شریف کی سوچ کے مطابق رائل پام آوٹ سورس کیا جا رہا ہے۔
حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ ریلوے اسپتالوں کو بھی آوٹ سورس کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے جبکہ 14 ریلوے اسکول آوٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے