بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 26.5°C
Wednesday, 22 July 2026 | پاکستان: 8 صفر 1448

حکومت کو خوف، آئین پر بات نہیں ہو سکتی: شاہد خاقان

Wednesday, 26 February, 2025

سابق وزیرِ اعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ آج حکومت کو اتنا خوف ہے کہ آئین پر بات کے لیے کانفرنس نہیں ہو سکتی۔اسلام آباد میں اپوزیشن اتحاد قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس میں آئین کی بالادستی پر بات ہو گی، میری اور مصطفی نواز کھوکھر کی سابقہ جماعت نے کانفرنس پر پابندی لگائی۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ کیا مجبوری ہے کہ آپ ملک میں سیاسی انتشار ختم کرنے میں ناکام ہیں، جب سیاسی جماعتیں اصولوں سے ہٹ جائیں تو ملک نہیں چلتے۔انہوں نے کہا کہ قانون بن رہے ہیں کہ آواز کیسے دبائی جائے، یہ ملک کی بدنصیبی ہے، عدل پر کیسے بات کی جائے؟ آج آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی پر بات ہو گی۔عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ملک میں جمہوریت نہیں ہو گی، عوام کی رائے کا احترام نہیں ہو گا تو ملک نہیں چلے گا۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیاسی جماعتیں جب اصولوں سے ہٹ جائیں تو ملک نہیں چلتے، بدقسمتی ہے کہ آج بات کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *