بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 24.4°C
Tuesday, 21 July 2026 | پاکستان: 7 صفر 1448

حکومت کیساتھ چلنا مجبوری، معاہدے پر عمل درآمد نہیں ہو رہا، زرداری

Wednesday, 26 February, 2025

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت کے ساتھ چلنا ہماری مجبوری ہے، جانتا ہوں تحریری معاہدے کے نکات پر عملدرآمد نہیں ہو رہا۔صدر آصف علی زرداری سے پیپلز پارٹی پنجاب کے پارلیمانی وفد کے ارکان اور تنظیمی رہنماں نے گورنر ہاس لاہور میں ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق پارٹی رہنماں نے آصف زرداری کے سامنے شکایات کے انبار لگا دیے۔وفد کے ارکان کا کہنا تھا کہ انتظامی معاملات میں پیپلز پارٹی کے اراکین کو نظرانداز کیا جاتا ہے، ترقیاتی فنڈز کی تقسیم کے معاملہ میں بھی ترجیح نہیں دی جا رہی۔ پارلیمانی وفد نے صدر کو حلقوں کے مسائل سے بھی آگاہ کیا۔صدر سے ملاقات کرنے والوں میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر، پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی سید علی حیدر گیلانی، سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود، ارکان پنجاب اسمبلی سردار ممتاز علی چانگ، ملک واصف مظہر راں، جام رئیس نبیل، رانا اقبال سراج قاضی احمد سعید، میاں کامران عبداللہ مڑل، سید عامر شاہ، حبیب الرحمان چانگ، انعام باری، نرگس فیض ملک، نیلم جبار اور شازیہ عابد شامل ہیں۔صدر آصف علی زرداری نے پارٹی رہنماوں سے ملاقات کی اور یقین دہانی کرائی کہ ارکان پنجاب اسمبلی کے مسائل سے متعلق وزیراعظم سے بات کروں گا جبکہ پارلیمانی وفد آئندہ بجٹ آنے تک مسائل حل ہونے کا انتظار کریں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *