بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Tuesday, 21 July 2026 | پاکستان: 7 صفر 1448

خاران میں سی ٹی ڈی دفتر کے قریب دستی بم کا دھماکا

Tuesday, 23 May, 2023

بلوچستان کے علاقے خاران میں انسداد دہشت گردی فورس کے دفتر کے قریب دھماکا ہوا ہے۔خاران میں نامعلوم افراد سی ٹی ڈی دفتر کے باہر دستی بم پھینک کر فرار ہوئے جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔دستی بم حملے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ املاک کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔دھماکے کے بعد علاقے کے عوام خوف و ہراس میں مبتلا ہوئے جبکہ پولیس اور فورسز نے آکر علاقے کا گھیراؤ کر کے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کیے۔بعد ازاں اطراف دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے علاقے کی کڑی نگرانی شروع کردی گئی ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *