بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Tuesday, 21 July 2026 | پاکستان: 7 صفر 1448

خالد مقبول بے بس سربراہ ہیں، ایم کیو ایم کی کوئی حیثیت نہیں، سعید غنی

Sunday, 2 March, 2025

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ خالد مقبول بے بس سربراہ ہیں، ایم کیو ایم کی کوئی حیثیت نہیں۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ ایم کیو ایم پی ایس پی مافیا کے نرغے میں ہے، ان کے اپنے اختلافات ہیں، ایم کیو ایم نے جماعت اسلامی والا کام کیا ہے۔ بلدیاتی اداروں کو تباہ پرانے میئر نے کیا۔سعید غنی نے کہا کہ کے ڈی اے سے 3 ارب روپے کا پلاٹ سندھ حکومت خرید رہی ہے، پیپلز پارٹی نے کام شروع کیا تو ایم کیو ایم کریڈٹ لینا چاہتی ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ اکبری فٹبال گرانڈ کی بحالی کے کام دیکھنے آیا ہوں، صوبائی حکومت نے جو ترقیاتی منصوبے شروع کیے تھے ان کا افتتاح ہو رہا ہے، یہ عالمی معیار کا گرانڈ ہے۔سعید غنی نے مزید کہا کہ تجاوزات کو روزگار سے جسٹیفائی نہیں کرنا چاہیے، سڑکوں پر انکروچمنٹ ختم کرنی ہے، سڑکوں پر ٹریفک جام ہوتا ہے تو لوگ ہمیں برا کہتے ہیں۔اس موقع پر میئر کراچی مرتضی وہاب نے کہا کہ جب کے ایم سی ملی تو 30 سے 35 کروڑ روپے کا شارٹ فال تھا، ایسے ادارے نہیں چل سکتے، ریڈ لائن کے روٹ پر 12 لیکیجز تھیں،کام کرنے کیلئے پانی سپلائی روکی

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *