بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Tuesday, 21 July 2026 | پاکستان: 7 صفر 1448

خواجہ آصف کیخلاف ہرجانہ کیس، عمران خان پر جرمانہ عائد

Saturday, 10 September, 2022

اسلام آباد کے ایڈیشنل اینڈ سیشن جج عدنان خان نے خواجہ آصف کے خلاف ہرجانہ کیس میں التوا مانگنے پر عمران خان پر 5 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نےجلسوں میں مصروفیات کے باعث لیگی رہنما خواجہ آصف کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کے کیس میں التوا کی درخواست دی ہے
خواجہ آصف کے وکیل علی شاہ گیلانی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے تاہم التوا کی درخواست کے باعث ان کی عمران خان کے بیان پر جرح مؤخر کر دی گئی۔
عدالت نے عمران خان کے وکلا کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا منظور کرتے ہوئے ان پر 5 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔
عدالت نے عمران خان کی جانب سے خواجہ آصف کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کے دعویٰ کے کیس کی سماعت 24 ستمبر تک ملتوی کردی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *