بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 23.4°C
Wednesday, 14 October 2026 | پاکستان: 4 جمادی الاول 1448

دنیا کے سب سے لمبے اور بوڑھے مگرمچھ کی سالگرہ

Wednesday, 7 June, 2023

کوئنز لینڈ: دنیا کے سب سے بڑے مگرمچھ کی 120 ویں سالگرہ منائی گئی۔18 فِٹ لمبے گینیز ورلڈ ریکارڈ کے حامل کیسیئس کو آسٹریلیا کے شمالی علاقے میں بہنے والے فِنیس دریا سے 1984 میں پکڑا گیا تھا۔کیسیئس کو ایک سائنس دانوں کی ٹیم نے اس علاقے میں تواتر کے ساتھ مویشیوں کی اموات کے بعد پکڑا تھا۔اس مگرمچھ کو پکڑنے والے سائنس دانوں میں سے ایک گریم ویب نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ اس کی لمبائی 16 فٹ تھی 10 انچ تھی۔ اس کی دم کا چھ انچ اور ناک کا تھوڑا حصہ غائب تھا۔مگر مچھ اب کوئنز لینڈ کے گریٹ بیریئر ریف میں قائم کروکوڈائل پارک میں رہتا ہے۔ جورج کریگ نامی ایک آسٹریلوی 1987 میں اس مگر مچھ کو خرید کر گرین آئی لینڈ لے آئے تھے۔ ان کے پوتے ٹوڈی اسکاٹ کا کہنا تھا کہ محققین کے مطابق اس مگرمچھ کی عمر تقریبا 120 برس ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *