بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Friday, 26 June 2026 | پاکستان: 12 محرم 1448

رئو ف حسن کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد ، جیل بھیجنے کا حکم

Tuesday, 30 July, 2024

جوڈیشل مجسٹریٹ شبیر بھٹی کی عدالت نے رف حسن اور دیگر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی ترجمان رف حسن اور دیگر کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے کی سماعت ہوئی۔ رف حسن اور دیگر کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔ایف آئی اے پراسیکیوٹر شیخ عامر عدالت کے سامنے پیش ہوئے اور 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔پی ٹی آئی وکیل کی درخواست پر عدالت نے رف حسن کا میڈیکل چیک اپ کرانے کی اجازت دے دی۔عدالت نے ایف آئی اے کی 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے رف حسن اور دیگر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *