بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Saturday, 15 August 2026 | پاکستان: 4 ر بیع الاول 1448

راولپنڈی ، جماعت اسلامی کے دھرنے کا چھٹا روز ، مذاکرات کا دوسرا دور آج ہوگا

Wednesday, 31 July, 2024

جماعت اسلامی کا دھرنا آج چھٹے روز میں داخل ہوگیا جب کہ حکومتی ٹیم کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا دور آج ہوگا۔بجلی کی قیمتوں میں اضافے، بے جا ٹیکسز، آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے اور حکومتی اخراجات ختم کرنے سمیت 10 مطالبات پر عمل کے لیے جماعت اسلامی کے دھرنے کا آج چھٹا روز ہے۔لیاقت باغ چوک راولپنڈی میں جاری جماعت اسلامی کے دھرنے کے حوالے سے مرکزی انجمن تاجران نے بھی حمایت میں آج ہڑتال کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت بطور احتجاج اندرون شہر دکانیں آج بند رہیں گی۔ علاوہ ازیں تاجر رہنما اور دکان دار بھی آج جماعت اسلامی کے دھرنے میں شریک ہوں گے۔دریں اثنا جماعت اسلامی اور حکومتی ٹیم کے درمیان مذاکرات کا دوسرا اہم دور آج ہوگا۔ سہ پہر 3 بجے کمشنر آفس راولپنڈی میں ہونے والے مذاکرات کے لیے جماعت اسلامی نے اپنی ٹیم 3 سے بڑھا 6 رکنی کردی ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *