بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Tuesday, 24 November 2026 | پاکستان: 15 جمادی الثانی 1448

روسی صدر ولادیمر پیوٹن بیلاروس کے دورے پر دارالحکومت منسک پہنچ گئے

Tuesday, 20 December, 2022

روسی صدر ولادیمر پیوٹن بیلاروس کے دورے پر دارالحکومت منسک پہنچ گئے۔ روس کے وزیر خارجہ اور دفاع بھی صدر پیوٹن کے ہمراہ ہیں، یہ روسی صدر کا 2019 کے بعد سے بیلاروس کا پہلا دورہ ہے۔روسی میڈیا کے مطابق صدر پیوٹن بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو سے ملاقات کریں گے۔ترجمان کریملن دیمتری پیسکوف کا کہنا ہے کہ بیلاروس روس کا اول نمبر کا اتحادی ہے۔پیوٹن کے دورے کو یوکرین جنگ میں ساتھ دینے کے لیے بیلاروس پر دباؤ ڈالنے کی کوششوں سے جوڑنے کی اطلاعات کی تردید کرتے ہوئے ترجمان کریملن کا کہنا تھا کہ ایسی تمام باتیں احمقانہ اور بے بنیاد ہیں۔پیوٹن کے بیلاروس کا دورہ کرنے پر یوکرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ روسی صدر یوکرین جنگ میں ساتھ دینے کے لیے بیلاروس پر دباؤ ڈال سکتے ہیں۔بتایا جاتا ہے کہ روسی فوج نے فروری میں یوکرین پر حملے کے لیے بیلاروس کی سرزمین کا استعمال کیا تھا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *