بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Tuesday, 24 November 2026 | پاکستان: 15 جمادی الثانی 1448

رونالڈو نے زلزلے میں والد سے محروم ہونے والے بچے کی خواہش پوری کردی

Monday, 6 March, 2023

ریاض: فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈ نے زلزلے میں والد کو کھودینے والے شامی بچے کی خواہش پوری کردی۔عرب میڈیا کے مطابق شام سے تعلق رکھنے والے 10 سالہ نبیل سعید کے والد 6 فروری کو شام اور ترکیہ میں آنے والے ہولناک زلزلے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔ نبیل نے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سے ملنے کی خواہش ظاہر کی تھی جو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔سعودی حکام نے نبیل کی ویڈیو دیکھنے کے بعد ان کے خاندان سے رابطہ کیا اورنبیل سے پوچھا کہ وہ کس کو اپنے ساتھ سعودی عرب لے جانا چاہیں گے تو نبیل نے بے ساختہ جواب دیا کہ اپنے والد اور والدہ کو لیکن پھر خود ہی تصحیح کی کہ والد کا تو زلزلے میں انتقال ہوچکا ہے۔ نبیل کو ان کی والدہ کے ساتھ رونالڈو سیملوانے کے لیے سعودی عرب بلوا لیا گیا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *