پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے بانی عمران خان کے ترجمان نیاز اللہ نیازی نے کہا ہے کہ ہم آئین اور قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیاز اللہ نیازی نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بینچ کے حکم کی بار بار خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے 11 بجے جیل پہنچے، کسی رہنما کو ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔نیاز اللہ نیازی نے مزید کہا کہ جیل انتظامیہ کو رہنماوں کی فہرست بھی بھیجی گئی ہے۔






تبصرے (0)
اپنا تبصرہ لکھیں