بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Thursday, 16 July 2026 | پاکستان: 3 صفر 1448

سری لنکن کرکٹر دانشکا گونا تھیلاکا پر سے جنسی زیادتی کے 3 الزامات واپس لے لیے گئے

Thursday, 18 May, 2023

سری لنکن کرکٹر دانشکا گونا تھیلاکا پر سے جنسی زیادتی کے چار الزامات میں سے تین واپس لے لیے گئے۔سڈنی کی عدالت میں دانشکا گونا تھیلاکا کے ریپ کیس کی سماعت ہوئی۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق پبلک پراسیکیوٹر نے تین الزامات واپس لے لیے ہیں۔ کیس کی سماعت 13 جولائی کو ہو گی، کرکٹر ان دنوں ضمانت پر رہا ہیں۔گزشتہ سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران ریپ کے چار الزامات کے تحت کرکٹر کو گرفتار کیا گیا تھا۔پولیس نے الزام عائد کیا تھا کہ کرکٹر نے خاتون کی جان کو خطرے میں ڈالا تھا۔دانشکا گونا تھیلاکا کے وکیل نے کیس کی سماعت میں تاخیر پر بھی عدالت میں درخواست جمع کرائی تھی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *