بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 26.4°C
Wednesday, 22 July 2026 | پاکستان: 8 صفر 1448

سوال نامہ منفی اور سیاسی بدنیتی پرمبنی ہے: تیمور جھگڑا

Thursday, 3 April, 2025

سابق صوبائی وزیر کے پی کے تیمور جھگڑا نے پی ٹی آئی انٹرنل اکانٹیبلٹی کمیٹی کے سوال نامے پر تحریری جواب بھجوادیا۔
تیمور جھگڑا نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ انٹرنل اکانٹیبلٹی کمیٹی کا سوال نامہ منفی اور سیاسی بدنیتی پرمبنی ہے، مجھے پارٹی کی انٹرنل اکانٹیبلٹی کمیٹی پر اعتماد نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ سوالنامے میں مجھ سے صحت کارڈ کے لیے اسپتالوں کے انتخاب کے بارے میں پوچھا گیا، صحت کارڈ کے لیے اسپتالوں کے انتخابات سے میرا کوئی تعلق ہی نہیں۔
تیمور جھگڑا نے جواب میں کہا کہ پنشن اصلاحات کو سراہنے کے بجائے پوچھا گیا کہ پنشن ادائیگی کے لیے فنڈز کیوں استعمال کیے گئے؟ صوبے کو مالی بحران سے نکالنے کی میری کوشش کو جرم کے طور پر بتایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ بانء پی ٹی آئی نے وزیرِ اعلی کو مجھے کے پی کابینہ میں شامل کرنے کا کہا، وزیرِ اعلی نے تجویز دی کہ پارٹی کی انٹرنل اکانٹیبلٹی کمیٹی سے میری کلیئرنس ہو گی۔
سابق صوبائی وزیر کا یہ بھی کہنا ہے کہ مجھے صوبائی کابینہ کا حصہ بننے کی کوئی خواہش نہیں، میں اپنا جواب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور مرکزی جنرل سیکریٹری کو پیش کروں گا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *