بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 28.7°C
Sunday, 19 July 2026 | پاکستان: 5 صفر 1448

سپریم کورٹ آئین میں رکاوٹ نہیں ڈال سکتی، شاہد خاقان عباسی

Wednesday, 3 May, 2023

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا کام نہیں کہ آئین تبدیل کرے، سپریم کورٹ آئین میں رکاوٹ نہیں ڈال سکتی۔پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا کام آئین کی تشریح ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میرا بیان پڑھ لیں اس کے بعد بات کریں، میں نے کہا نظام کی خرابی ہے جس سے 20 ارب روپے کی کرپشن ہوئی، کوئی بھی ہو نظام کی وجہ سے ایسا ہوگا۔ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ مذاکرات سے کچھ نہیں ملے گا، پی ٹی آئی کی نیت ٹھیک نہیں، جب نیت ٹھیک نہ ہو تو مذاکرات نتیجہ خیز نہیں ہوتے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *