بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 30.1°C
Friday, 17 July 2026 | پاکستان: 3 صفر 1448

سپریم کورٹ: 24 سے 28 مارچ تک کا ججز روسٹر جاری، 4 بینچز تشکیل

Saturday, 22 March, 2025

سپریم کورٹ آف پاکستان میں 24 سے 28 مارچ تک کا ججز روسٹر جاری کردیا گیا ہے۔ آئندہ ہفتے کیسز کی سماعتوں کیلئے 4 بینچز تشکیل دیے گئے ہیں۔
چیف جسٹس یحیی آفریدی کی سربراہی میں پہلا بینچ کیسز سنے گا جبکہ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بھی بینچ ون کا حصہ ہوں گے۔
دوسرے بینچ کی سربراہی جسٹس جمال خان مندوخیل کریں گے جبکہ جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس شہزاد احمد بینچ میں شامل ہیں۔
جسٹس نعیم اختر کی سربراہی میں بنے تیسرے بینچ میں جسٹس اشتیاق ابرہیم بھی شامل ہیں۔
جسٹس سردار طارق مسعود چوتھے بینچ کی سربراہی کریں گے، جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل بینچ کا حصہ ہوں گے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *