صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سیاحت دنیا بھر میں متنوع ثقافتوں کے لوگوں کے درمیان افہام و تفہیم کو فروغ دیتی ہے، سیاحت قوموں کو جوڑنے کا موثر ذریعہ ہے، سیاحوں کو راغب کرنا ہماری معیشت کے لیے فائدہ مند ہے۔ سیاحت کے عالمی دن کے موقع پر صدر مملکت نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج ہم سیاحت اور امن کے موضوع پر عالمی یوم سیاحت 2024 منا رہے ہیں، سیاحت سے دنیا بھر میں امن، ہم آہنگی اور خیر سگالی کو فروغ دینے میں مدد ملتی ہے۔ جی ہاں، پاکستان میں سیاحت کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو شاندار مناظر، پہاڑوں، وسیع صحراں اور خوبصورت ساحلوں سے نوازا گیا ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان وادی سندھ اور گندھارا تہذیبوں کا گہوارہ بھی رہا ہے، وادی سندھ اور گندھارا کی تہذیبیں پاکستان کو روحانی تلاش اور ثقافتی دریافت کے لیے پرکشش مقام بناتی ہیں۔
پاکستان
سیاحوں کو راغب کرنا معیشت کے لیے فائدہ مند ہوگا، صدر آصف علی زرداری
- by Daily Pakistan
- ستمبر 27, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 103 Views
- 1 ہفتہ ago