بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Tuesday, 21 July 2026 | پاکستان: 7 صفر 1448

شہباز شریف کی زیرقیادت ملک ترقی کر رہا ہے، لوگ تو ڈیفالٹ کے منتظر تھے، امیر مقام

Sunday, 6 April, 2025

وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے، لوگ تو پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کا انتظار کر رہے تھے۔
پشاور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ ملکی برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے، 12 سال سے نااہل لوگ خیبر پختونخوا پر مسلط ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پرائم منسٹر یوتھ دفتر پشاور میں بھی کھول رہے ہیں، آپ پنجاب اور خیبر پختونخوا کا موازنہ کریں، آرمی چیف نے بھی ملکی معیشت بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔ امیر مقام نے کہا کہ ہمیں سیاست کو ایک طرف رکھ کر ملکی بقا کیلئے متحد ہونا چاہیے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *