بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Tuesday, 24 November 2026 | پاکستان: 15 جمادی الثانی 1448

شہباز گل نے بریت مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

Tuesday, 14 February, 2023

اداروں میں بغاوت پر اُکسانے کے کیس میں بریت کے لیے شہباز گِل نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔شہباز گِل نے ٹرائل کورٹ سے درخواستِ بریت مسترد ہونے کا فیصلہ عدالتِ عالیہ میں چیلنج کیا ہے۔انہوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے ٹرائل کورٹ میں کارروائی روکنے کی استدعا بھی کر دی۔شہباز گِل نے درخواست میں مو?قف اختیار کیا ہے کہ پراسیکیوشن کی جانب سے ایسا کوئی میٹریل نہیں دیا گیا جس پر فردِ جرم لگ سکے۔انہوں نے مو?قف اپنایا ہے کہ ٹرائل کورٹ کا آرڈر آئین کے آرٹیکل 10 اے کی خلاف ورزی ہے۔شہباز گِل نے عدالتِ عالیہ سے استدعا کی ہے کہ درخواست منظور کرتے ہوئے کیس سے بری کیا جائے۔اسلام آباد ہائی کورٹ سے انہوں نے یہ استدعا بھی کی ہے کہ درخواستِ بریت پر حتمی فیصلے تک ٹرائل کورٹ کی کارروائی روکی جائے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *