بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Monday, 24 August 2026 | پاکستان: 13 ر بیع الاول 1448

شیخ محمد بن زید النہیان کا موسم کی خرابی کے باعث دورہ اسلام آباد منسوخ ہوگیا

Monday, 30 January, 2023

متحدہ عرب امارات(یو اے ای)کے صدر شیخ محمد زید النہیان نے ا سلام آباد کا ایک روزہ سرکاری دورہ موسم کی خرابی کے باعث منسوخ کردیا۔وہ صبح ساڑھے سات بجے سے ٹیک آف کے منتظر تھے مگر بہاولپور میں شدید بارش اور موسم کی صورتحال کے باعث اسلام آباد نہیں آسکے۔سکیورٹی نے موسم کی خرابی سے انہیں اڑان کی اجازت نہیں دی۔صدر شیخ محمد بن زید النہیان کے دورہ اسلام آباد کی تاریخوں کا دوبارہ اعلان کیا جائے گا۔انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے رابطہ کر کے دورے کی منسوخی پر اپنے افسوس کااظہار کیا اور یقین دہانی کرائی کہ جلد دو دن کے دورے پر اسلام آباد آؤنگا۔آئی جی اسلام آباد وسکیورٹی ڈویژن نے نفری ہٹا دی اور اسلام آباد کی تمام سڑکیں ٹریفک کے لئے کھول دی گئیں۔ان کے دورے کے پیش نظر آج وفاقی دارالحکومت میں عام تعطیل تھی

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *