بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Monday, 27 July 2026 | پاکستان: 13 صفر 1448

صدر ٹرمپ اور صدر پیوٹن اس ہفتے ٹیلیفون پر بات کرسکتے ہیں، اسٹیو وٹکوف

Sunday, 16 March, 2025

امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ کے نمائندے اسٹیو وٹکوف نے کہا کہ صدر ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمر پیوٹن اس ہفتے ٹیلیفون پر بات کرسکتے ہیں۔ امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے اسٹیو وٹکوف نے کہا گزشتہ ہفتے روسی صدر سے ملاقات مثبت رہی، یوکرین روس اختلافات کم ہوئے ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ صدر پیوٹن نے ٹرمپ کے فلسفے سے اتفاق کیا ہے، صدر ٹرمپ روس یوکرین جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ اسٹیو وٹکوف کے مطابق امریکی مذاکراتی ٹیم اس ہفتے یوکرین اور روسی وفود سے ملاقات کرے گی، روس یوکرین جنگ خاتمے میں حقیقی پیشرفت کی امید ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ کے ایلچی اسٹیووٹکوف نے گزشتہ ہفتے ماسکو میں روسی صدر پیوٹن سے ملاقات کی تھی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *