بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 27°C
Sunday, 19 July 2026 | پاکستان: 5 صفر 1448

عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل 60.12 ڈالر فی بیرل پر آگیا

Wednesday, 9 April, 2025

عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت میں مسلسل کمی جاری ہے، 60.12 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔31 مارچ کو برینٹ خام تیل کی قیمت 74 اعشاریہ 74 ڈالر تھی۔ یکم اور 2 اپریل کو برینٹ خام تیل کی قیمت معمولی اضافے سے 74 اعشاریہ 95 ڈالر فی بیرل ہوئی۔
2 اپریل کے بعد سے اب تک برینٹ خام تیل کی قیمت 14 ڈالر فی بیرل سے زائد کم ہوئی ہے۔ پٹرول ڈیزل پر فی لیٹر لیوی بھی پوری 70 روپے لگی ہوئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خام تیل کی قیمت میں کمی سے پٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 12 روپے تک کی کمی بنتی ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *