بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Thursday, 16 July 2026 | پاکستان: 3 صفر 1448

عثمان خان نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ون ڈے سے باہر

Sunday, 30 March, 2025

نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر عثمان خان ٹیم سے باہر ہوگئے۔
ترجمان پاکستان کرکٹ ٹیم (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ عثمان خان کو پہلے ون ڈے میچ میں فیلڈنگ کے دوران ہیم اسٹرنگ انجری کا سامنا کرنا پڑا، ایم آر آئی اسکین میں لو گریڈ ٹیئر کی تصدیق ہوئی ہے۔
عثمان خان 2 اپریل کو ہملٹن میں ہونے والے دوسرے ون ڈے میچ کیلیے دستیاب نہیں ہوں گے۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم نیپئر سے ہیملٹن پہنچ گئی، کھلاڑی آج آرام اور کل سے ٹریننگ کا آغاز کریں گے، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ بدھ کو کھیلا جائے گا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *