بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 30.6°C
Sunday, 19 July 2026 | پاکستان: 5 صفر 1448

عمران خان اور ہمارے درمیان گفتگو ہوسکتی ہے، خرم دستگیر

Friday, 7 April, 2023

وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ عمران خان اور ہمارے درمیان بالکل گفتگو ہوسکتی ہے۔خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف مذاکرات میں سنجیدہ ہے تو سینیٹ کے اجلاس میں آکر تہذیب سے بات کریں۔ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس ایک قدم اٹھائیں، فل کورٹ بنائیں اور چار تین، تین دو کا مسئلہ نمٹائیں۔انہوں نے کہا کہ پارلیمان کی قرارداد حکومت کو طاقت دیتی ہے، فل کورٹ کا فیصلہ ہر کوئی خوش دلی سے تسلیم کرے گا۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جس آئین کا حوالہ دیا جاتا ہے اس کے مطابق اقتدار اعلیٰ اللّٰہ کے بعد عوام کے منتخب نمائندوں کے پاس ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسد قیصر کی بات پر خوشی ہے، ان کا عمل گفتگو کے مطابق ہوگا تو بات آگے بڑھے گی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *