بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اڈیالہ جیل میں آج اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات متوقع ہے۔اڈیالہ جیل میں بانء پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا دن ہے، بانء پی ٹی آئی کے اہلِ خانہ آج ملاقات کے لیے جیل پہنچیں گے۔ملاقات کرنے والوں میں بانء پی ٹی آئی کی بہنیں علیمہ خان، عظمی خان اور نورین خان شامل ہیں۔پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان بھی آج ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل جائیں گے جبکہ سلمان اکرم راجہ اور بیرسٹر علی ظفر بھی ان سے ملاقات کریں گے۔ان کے علاوہ بانء پی ٹی آئی سے نعیم حیدر پنجوتھا، خالد یوسف چوہدری اور فیصل چوہدری بھی ملاقات کریں گے۔






تبصرے (0)
اپنا تبصرہ لکھیں