بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Thursday, 16 July 2026 | پاکستان: 3 صفر 1448

عمران عباس کی مدینہ منورہ میں حاضری، نعت پڑھنے کی ویڈیو وائرل

Friday, 19 May, 2023

حال ہی میں عمرے کی سعادت حاصل کرنے والے پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ خوب رو اداکار عمران عباس کی مسجد نبویؐ کے صحن سے نعت پڑھتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام کے ذریعے گزشتہ دنوں اداکار عمران عباس نے اپنے پہلے عمرے کے حوالے سے خبر دی اور تصاویر شیئر کی۔تاہم اب انہوں نے مسجد نبوی کے صحن میں بیٹھ کر اپنی خوبصورت آواز میں نعت پڑھتے ہوئے ویڈیو شیئر کی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ویڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ عمران عباس مقبول نعت ’ کھلا ہے سبھی کے لیے باب رحمت ’ کو اپنے انداز میں پڑھ رہے ہیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *