بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Tuesday, 24 November 2026 | پاکستان: 15 جمادی الثانی 1448

عوام تیاری کرلیں ، ملک کے مختلف علاقوں میں بارش ہونیوالی ہے

Friday, 15 November, 2024

محکمہ موسمیات نے آج اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان، کشمیر، اسلام آباد، بالائی پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔اسلام آباد اور گرد و نواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔بلوچستان کے شمالی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔کوئٹہ، زیارت، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ژوب، شیرانی، موسی خیل لورالائی،بارکھان، سبی اور گرد و نواح میں چند مقا مات پر تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے جبکہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے وقت موسم سرد رہے گا۔راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، گجرات، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، بھکر، لیہ اور ڈیرہ غازی خان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ شام یا رات کو چند مقامات پر تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *