بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 26.4°C
Sunday, 14 June 2026 | پاکستان: 29 ذوالحجۃ 1447

عید کے بعد متحدہ اپوزیشن کیپلیٹ فارم سیاحتجاج ہو گا:فیصل چودھری

Monday, 24 March, 2025

تحریک انصاف کے وکیل فیصل چودھری نے کہا ہے کہ عید کے بعد متحدہ اپوزیشن کیپلیٹ فارم سیاحتجاج ہوگا۔گفتگو کرتے ہوئے فیصل چودھری کا کہنا تھا کہ سلمان اکرم راجہ سمیت بہت سارے وکلا کوسیاست کا تجربہ نہیں ہے، عمران خان کی رہائی کے لیے پہلے اور آئندہ بھی کوششیں کرتا رہوں گا، میری خواہش ہیبانی جلد سے جلد جیل سیرہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اگربانی کا بیانیہ نہیں آئے گا توہمارے لیے مشکل ہو جائے گی، عدالت کا فیصلہ اگربلینکٹ بین ہوگا توچیلنج کریں گے، ہمارے بہت سے وکلا سیاسی طورپرنابالغ ہیں، وکلا کوسیاسی صورتحال کوبھی دیکھنا چاہییتھا۔
وکیل تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ مقتدرہ سے بات کرنیکا بیان دینا بچگانہ حرکت ہے، ایسی بات سیہمارے اتحادی پریشان ہو جاتے ہیں، تحریک انصاف میں کوآرڈی نیشن کی بھی کمی ہے، پی ٹی آئی کا ورکرزایک سوال کرتا ہیبانی کب باہرآئیں گے۔
فیصل چودھری نے مزید کہا کہ تحریک انصاف میں فارورڈ بلاک بنانیکی کوششیں کامیاب نہیں ہوئیں، مولانا فضل الرحمان کیجوتحفطات انہیں حل ہونا چاہیے،عید کیبعد متحدہ اپوزیشن کیپلیٹ فارم سیاحتجاج ہوگا۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں