بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 26.6°C
Sunday, 26 July 2026 | پاکستان: 12 صفر 1448

لندن: نوجوان بگ بین ٹاور پر فلسطینی پرچم لیکر چڑھ گیا

Saturday, 8 March, 2025

لندن میں نوجوان مشہور بگ بین ٹاور پر فلسطینی پرچم لے کر چڑھ گیا، فلسطینی پرچم لہراتے نوجوان نے فلسطین آزاد کروانے کے نعرے بھی لگائے ۔برطانوی پارلیمنٹ اور ویسٹ منسٹر پیلس کے نزدیک واقع بگ بین ٹاور کے اطراف کی سڑکیں بند کر دی گئیں، پولیس، فائر بریگیڈ اور ایمبولینس کی گاڑیاں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ صورتحال کو قابو میں کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فلسطین کا پرچم لے کر ایلزبتھ ٹاور پر چڑھنے والے شخص کو کئی گھنٹے گزر گئے، پولیس کی مداخلت پر نوجوان نے دھمکی دی کہ وہ ٹاور پر مزید اوپر چڑھ جائے گا، ٹاور پر چڑھے شخص کے پیروں سے خون رستا دکھائی دے رہا ہے۔فلسطین میں امن کے حامی فلسطینی پرچم لے کر پارلیمنٹ کے اطراف پہنچ گئے، جس کے بعد پارلیمنٹ کے اطراف کے راستے پولیس نے بند کردیے، راستے بند ہونے سے سیاحوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایلزبتھ ٹاور پر چڑھے شخص کے سبب آج پارلیمنٹ کے تمام ٹور منسوخ کردیے گئے، پارلیمنٹ کے قریب ویسٹ منسٹر ٹیوب اسٹیشن کا ایک راستہ بھی بند کیا گیا ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *