پاکستان

لگتا ہے بلاول اور شہباز نے آئین نہیں پڑھا، فواد چوہدری

fawad chudry

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو اور شہباز شریف کے بیانات سے لگتا ہے کہ انہوں نے آئین کبھی نہیں پڑھا۔اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اس وقت سپریم کورٹ ہی آئین کا تحفظ کر رہی ہے۔فواد چوہدری نے الزام لگایا کہ فضل الرحمٰن نے پاکستان کے آئین کو دفنانے میں گورکن کا کردار ادا کیا ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی ڈمی ایوان کے ڈمی اسپیکر ہیں، ان کے کسی مؤقف کی اور خط کی کیا حیثیت ہوگی؟قبل ازیں اپنے بیان میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ انتخابات ہوں گے یا پھر وزیراعظم اور ان کی کابینہ پر آرٹیکل 6 لگنا ہے، تیسرا کوئی حل نہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ جو آئین پامال کر رہے ہیں انہیں قانون اور تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے