بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 12.6°C
Monday, 16 November 2026 | پاکستان: 7 جمادی الثانی 1448

مافیا اور بڑے بڑے ڈاکوؤں سے ملک کو پاک کیا ہے ،وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب

Saturday, 21 January, 2023

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مافیا اور بڑے بڑے ڈاکوؤں سے ملک کو پاک کیا ہے،چار سال میں الزامات کیوں ثابت نہیں کئے؟ چور کیوں ثابت نہ کرسکے؟اب صرف چور کہنے سے بات نہیں بنے گی، چار سال تمام طاقت ہونے کے باوجود آپ ایک الزام ثابت نہیں کر سکے۔ہفتہ کو عمران خان کی تقریر پر اپنے ردعمل میں انہوں نے کہا کہ نیب چئیرمین کو بلیک میل کر کے سیاسی مخالفین کو جیلوں میں ڈالا لیکن عدالت میں الزامات جھوٹ ثابت ہوئے، ایک ثبوت پیش نہ کرسکے،پاکستان کی تمام عدالتوں نے آپ کے الزامات کو ردی کی ٹوکری میں پھینکا۔انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کی نیشنل کرائم ایجنسی اور برطانوی عدالت نے آپ کے الزامات مسترد کئے،ہم نے چالیس سال کا حساب دیا، ایک الزام ثابت نہ ہوا،بنی گالہ میں عدالت لگائیں اور خود جج بن جائیں اور وکیل بھی، پھر بھی جھوٹے الزامات ثابت نہیں ہوں گے۔انہوں نے خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اِس قوم کی مہنگائی ، قرضے ، معاشی تباہی اور بے روزگاری کے مجرم ہیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *