بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 37.5°C
Friday, 10 July 2026 | پاکستان: 25 محرم 1448

محسن نقوی کا خوارجیوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو خراجِ تحسین

Monday, 24 March, 2025

وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے جھنگی پولیس چوکی پر خوارجیوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
ایک بیان میں وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس کے دلیر جوانوں نے بہادری سے خوارجی دہشت گردوں کا مقابلہ کیا۔
ان کا کہنا ہے پولیس نے جرات سے دہشت گردوں کو مار بھگایا، مذموم عزائم خاک میں ملائے۔
وزیرِ داخلہ نے مزید کہا کہ پولیس کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور جرات پر فخر ہے، حملہ ناکام بنانے والے پولیس جوان شاباش کے مستحق ہیں۔
محسن نقوی نے یہ بھی کہا ہے کہ پولیس کے بہادر سپوتوں نے پہلے بھی دلیری سے دہشت گردوں کے حملوں کو پسپا کیا ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *