لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بیرون ملک روانگی متوقع ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز (بدھ) کی صبح 3 بجے روانہ ہوں گی، جنیوا ان کی پہلی منزل ہوگی۔ ان کے والد سابق وزیراعظم نواز شریف کے بھی جنیوا جانے کی توقع ہے۔ جنیوا میں کچھ وقت گزارنے کے بعد مریم نواز اور نواز شریف دونوں کے لندن جانے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ مریم نواز کچھ عرصے سے گلے کے انفیکشن میں مبتلا ہیں اور ایسے اشارے مل رہے ہیں کہ ڈاکٹرز کی رہنمائی میں ان کی سرجری ہو سکتی ہے۔ وہ علاج کے لیے لندن جا رہی ہیں جہاں وہ اپنے ذاتی معالج سے مشورہ کریں گی۔