بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Tuesday, 28 July 2026 | پاکستان: 14 صفر 1448

معذور طالبہ کے مددگار کتے کو بھی ڈپلوما ڈگری دیدی گئی

Monday, 29 May, 2023

نیوجرسی: امریکہ میں واقع سیٹن ہال یونیورسٹی میں ایک مددگار کتے کو اس کی مالکن کے ساتھ ڈپلوما کی ڈگری دی گئی ہے۔ اس کے لیے خصوصی طور پر ڈوگی ڈپلوما بنایا گیا تھا۔یہ کتا وھیل چیئر پر بیٹھی اپنی مالکن گریس ماریانی، کے ساتھ روزانہ جامعہ آتا جاتا رہا اور اس کی مدد بھی کرتا رہا تھا۔ جلسہ تقسیمِ اسناد میں اسے بھی اسٹیج پر بلایا گیا اور تالیوں کی گونج میں اسے ڈپلوما سے نوازا گیا ہے۔ اس کی مالکن نے تعلیم میں بی ایس کی ڈگری حاصل کی ہے۔جسٹن نامی کتا حیرت انگیز طور پر خوشی خوشی اسٹیج پر آیا اور دم ہلاتے ہوئے اس نے ڈپلوما کہ طومار والا کاغذ اپنے منہ میں دبایا اور فوٹوگرافر کی طرف بھی دیکھا۔ چھ سالہ جسٹن اس موقع پر مسرور تھا۔اس موقع پر گریس نے بتایا کہ وہ اس ڈگری کے بعد خصوصی تعلیم اور ابتدائی تعلیم میں تدریس پر اپنا کام کریں گی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *