بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 19.3°C
Friday, 13 November 2026 | پاکستان: 4 جمادی الثانی 1448

معین خان نے ذہنی طور پر مضبوط رہنا سکھایا، اعظم خان

Monday, 6 March, 2023

اسلام آباد یونائیٹڈ کے بیٹر اعظم خان کا کہنا ہے کہ والد معین خان نے ذہنی طور پر مضبوط رہنا سکھایا ہے، حال کے بارے میں سوچتا ہوں، مستقبل کا نہیں سوچتا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف فتح کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعظم خان نے کہا کہ کولن منرو نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو بہترین آغاز دیا۔اعظم خان کا کہنا تھا کہ خوش ہوں میری جگہ فہیم اشرف نے میچ جتوایا، سرفراز احمد کے ساتھ بھائیوں والا تعلق ہے۔انہوں نے کہا کہ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا کراؤڈ شاندار تھا، اپنے نام کے نعرے گراؤنڈ میں لگیں تو اچھا محسوس ہوتا ہے۔اعظم خان نے مزید کہا کہ کوشش ہوتی ہے کہ نئے شاٹس سیکھوں اور کھیلوں، پاکستان کے لیے کھیلنے کا ہمیشہ سوچا ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *